السلام علیکم
اب تک کوئی ٹیگ سامنے نہیں آیا لہذا میں آغاز کر دیتی ہوں ۔
طریقہ کار:
ٹیگ سوالات ذیل میں درج ہیں اس ٹیگ کے جوابات آپ اپنے اپنے بلاگ پر پوسٹ کریں گے ۔
اپنے جوابات پوسٹ کرتے وقت ٹیگ سوالات پر مشتمل اس پوسٹ کا حوالہ ربط کی صورت میں دے دیں۔
اس ٹیگ سلسلے میں تمام بلاگ دنیا کو ٹیگ کیا جا رہا ہے لہذا آپ سب جواب لکھ سکتے ہیں ۔
چونکہ اس ٹیگ میں ایسے سوالات بھی شامل ہیں جو ہفتہ بلاگستان کے حوالے سے ہیں لہذا اس ٹیگ کا جواب ہفتہ بلاگستان کے آخری دن اپنے اپنے بلاگ پر اگر لکھیں تو زیادہ بہتر ہے ۔ کیونکہ ابھی مزید تحریریں آنا باقی ہیں اور آپ کو اس دوران وقت بھی مل جائے گا مختلف بلاگرز کی تحریریں دیکھنے کا۔
اس دوران جو بلاگرز پیچھے رہ گئے ہیں وہ چاہیں تو ان دو دنوں میں اپنی تحریریں ہفتہ بلاگستان میں شامل کر دیں ۔
یہ ٹیگ پرچہ جن سوالات پر مشتمل ہے ان میں سے جو سوالات مشکل لگیں یا جن کے جوابات نہ دینا چاہیں ان سوالات کو چھوڑ دیں اور بقیہ سوالات کے جوابات لکھ دیں تاہم کوشش کریں کہ جوابات ضرور لکھیں چاہے چند ہی سوالات کے بارے میں لکھیں ۔
اگر کوئی دوسرے بلاگر ٹیگ سوال لکھ چکے ہوں تو ضرور پوسٹ کریں ۔ ایسی صورت میں ہم دو ٹیگ پرچے حل کر لیں گے۔
شکریہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوالات:
1. آپ کا نام یا نک؟ اگر اصل نام شیئر کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں۔
2. آپ کے بلاگ کا ربط اور بلاگ کا نام یا عنوان؟ بلاگ کا عنوان رکھنے کی کوئی وجہ تسمیہ ہو تو وہ بھی شیئر کر سکتے ہیں۔
3. آپ کا بلاگ کب شروع ہوا؟
4. آپ اپنے گھر سے کون سے ایک ، دو یا زائد لوگوں کو بلاگنگ کا مشورہ دیں گے یا دے چکے ہیں؟ ربط پلیز
5. کوئی ایک ، تین یا پانچ یا زائد ایسے موضوعات جن پر لکھنے کی خواہش ہے مگر ابھی تک نہیں لکھ سکے یا آئندہ لکھنا چاہیں ؟
6. آپ کا بلاگ اب تک کس کی بدولت فعال یا زندہ ہے ؟ آپ خود یا کوئی دوسرا نام ؟ (مؤخرالذکر کی صورت میں نام بھی لکھ دیں۔ اگر ربط دیا جا سکتا ہے تو ربط بھی)
7. اپنے موبائل سے کم از کم کوئی ایک ، تین یا پانچ اچھے ایس ایم ایس شیئر کریں
8. آپ کی اردو زبان سے دلچسپی کس نام کے سبب سے ہے ؟ (استاد ؟ گھر کا کوئی فرد؟ یا کوئی دوسرا نام؟ یا کوئی الگ وجہ ؟)
9. کیا آپ اردو بلاگ دنیا روزانہ وزٹ کرتے ہیں اور مختلف بلاگز کسی ترتیب سے وزٹ کرتے ہیں یا جو بھی بلاگ سامنے آ جائے؟ اپنا بلاگنگ روٹ شیئر کریں ۔
10. آپ کے بلاگ پر پہلے پانچ یا دس تبصرہ نگار کون سے تھے؟
11. ہفتہ بلاگستان یا اردو بلاگ دنیا سے مختلف تحریروں پر ہونے والے تبصروں میں سے چند دلچسپ یا مفید تبصرے شیئر کیجیے۔ ربط دینا نہ بھولیں ۔
12. ہفتہ بلاگستان یا اردو بلاگ دنیا سے مخلتف تحریروں سے منتخب جملے جو آپ کو پسند آئے ہوں یا جنہیں آپ تعمیری اور مفید سمجھیں۔ (اگر تعداد معین کرنا چاہیں تو تین ، پانچ ، دس یا جتنے مرضی)
13. ہفتہ بلاگستان کے بعد اب ہم “یوم بلاگستان” منایا کریں گے آپ کے خیال میں “یوم بلاگستان” ہر ہفتہ میں ایک دن منایا جائے یا ہر ماہ میں ایک دن منایا جائے؟
14. مختلف بلاگرز کو کوئی شعر یا جملہ انہیں ٹائٹل کے طور پر منسوب کریں۔
15. ہفتہ بلاگستان اور بلاگ دنیا میں شامل تحریریں جو آپ کو پسند آئی ہوں؟
16. ہفتہ بلاگستان اور بلاگ دنیا میں شامل کوئی بھی اپنی پسند کی تصاویر شیئر کریں جو بلاگرز کی اپنی فوٹو گرافی ہو؟ ربط ضرور دیجیے ۔
17. کن بلاگرز کو آپ کے خیال میں باقاعدگی سے لکھنا چاہیے ؟
18. بلاگ دنیا میں آپ اپنا کردار کس انداز میں ادا کرنا چاہتے ہیں یا کر رہے ہیں؟
19. ہفتہ بلاگستان کے بارے میں آپ کے تاثرات
20. اس ٹیگ میں کوئی بھی ایک سوال اپنی جانب سے شامل کریں اور اس کا جواب بھی لکھیں
شکریہ

August 24th, 2009 at 8:15 pm
سوالات بہت زیادہ ہیں اگر آدھے ہوتے تو زیادہ آسانی رہتی۔ ہم نے بھی کچھ سوالات تیار کیے تھے جو یہاں درج کر رہے ہیں۔
آپ کا ہیرو؟
کون سا کھیل سب سے زیادہ کھیلا؟
اچھا وقت؟ بچپن یا جوانی
آپ کی تربیت میں زیادہ کس کا حصہ تھا؟
اپنے جیون ساتھی یا دوست کی سب سے اچھی عادت؟
پسندیدہ وقت، دن یا رات اور کیوں؟
کونسی عادت آپ کا سب سے زیادہ وقت ضائع کرتی ہے؟
باتھ روم میں خالی ہاتھ جاتے ہیں یا فون، اخبار، رسالے وغیرہ کیساتھ؟
آپ کی کامبابی کا راز؟
نوکری یا کاروبار اور کیوں؟
August 25th, 2009 at 8:52 am
السلام علیکم
سوالات زیادہ لگیں یا جن سوالات کے جواب نہ لکھنا چاہیں انہیں چھوڑ کر بقیہ سوالات کے جوابات لکھ دیں ۔
آپ نے ٹیگ سلسلے کے لیے جو سوالات تیار کیے ان کے لیے بہت شکریہ ، دراصل کہیں بھی ٹیگ سلسلے کا آغاز نظر نہیں آیا تو پھر میں نے خود ہی لکھ کر پوسٹ کر دیئے سوالات ۔ اگر آپ چاہیں تو جو سوالات آپ نے تیار کیے ہیں انہیں اپنے بلاگ سے آغاز کر لیں ۔
August 25th, 2009 at 9:12 am
کرنا کیا ہے ؟شگُفتہ کیا آپ نے ٹیگ کر دیا تو سبھی اِس کے جواب دیں گے بتانا بھی تو تھا نا ہم جیسے نا لائِقوں کو
August 29th, 2009 at 12:48 am
شگف سوالوں کے جواب کیا یہاں دے سکتے ہیں ؟؟
August 30th, 2009 at 11:37 pm
شگف کچھ جواب تحریر کر رہی ہوں۔۔۔ اپنے بلاگ پر نہیں کر سکتی کیونکہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور شاید بلاگ بھی ناراض ہے۔۔۔
۸:سب سے پہلے آپ۔۔۔ ۔۔۔ کچھ ذاتی دلچسپی اور یہ وجہ بھی کم اہم نہیں کہ یہ ہماری پیاری قومی زبان ہے
۹:نہیں ۔۔۔۔ اکثر آپ کا ہی بلاگ دیکھتی ہوں اپنا بھی نہیں
۱۶:جو تصاویر آپ نے لگائ وہ ۔۔
۱۷:آپ کو لکھنا چاہئے روزانہ دو مرتبہ