السلام علیکم
ہفتہ بلاگستان ۔ ۔ ۔ یوم باورچی خانہ ۔ ۔ ۔ کھانا پکانے کی بات ہو تو بھوک اور کھانے کا ازل کا ساتھ ہے اگر کسی کو اس امر پر یقین حاصل کرنا ہو تو اپنی ذاتی ذمہ داری پر ایک ہفتہ تک بھوکے رہ کے دیکھ لیں اور پھر اپنے تجربات یہاں شیئر کریں اگر اس دوران واپس آنے کے امکانات ختم ہو جائیں تو واضح رہے کہ ایک ہفتہ تک بھوک و پیاس برداشت کرنے کا فیصلہ آپ کا ذاتی فیصلہ ہوگا
۔ میں تو آج ڈٹ کے ناشتہ کر لیا ہے کہ کل سے شاید روزہ رکھنا پڑے اور اب بلاگ دنیا میں جھانکنے کا ارادہ ہے کہ کسی نے کوئی مزیدار سی ڈش بنائی ہو تو فوراً سے پیشتر انصاف کیا جا سکے ، بلاگ دنیا میں اتنی رونق دیکھ کے بہت خوشی ہو رہی ہے اور آپ تمام بلاگرز جنہوں نے اب تک مختلف موضوعات پر لکھا ہے آپ سب کی تحریریں دیکھ کر بہت اچھا لگا !
ہفتہ بلاگستان میں “یوم باورچی خانہ” کے موقع پر ہم میں سے ہر فرد کے ذہن میں یقینا یہ سوچ ابھرے گی کہ نہ صرف ہمارے ملک میں بلکہ تمام دنیا میں کتنے ہی خطوں میں بھوک انسان سے کیا کیا کچھ کروانے پر مجبور کرتی ہے اور کر رہی ہے اس موقع پر ہم دعا تو کر ہی سکتے ہیں لیکن ہم میں سے ہر فرد یقینا اپنی اپنی سطح پر اپنی توانائی اور وسائل کے لحاظ سے کوئی ایک کسی بھی طرح کی کوئی سی بھی چھوٹی سی کوشش کسی دوسرے فرد افراد کی بھوک مٹانے کے لیے انجام دے سکتا ہے آج کے دن کی مناسبت سے ایسا کوئی ایک چھوٹا سا قدم ضرور اٹھائیں اس سے یقینی طور پر دلی خوشی حاصل ہوگی ایسی کسی خوشی کو آپ یہاں شیئر بھی کر سکتے ہیں ۔
تمام بلاگرز جو آج کے دن کی مناسبت سے اپنے بلاگ پر کوئی تحریر اگر پیش کر رہے ہوں یا نہیں کر رہے ہوں ہر دو صورت میں چاہیں تو اپنے بلاگ پر تمام دنیا یا مختلف خطوں میں بھوک و افلاس کے حوالے سے کسی بھی طرح کے اعداد و شماراور تصاویر بھی پیش کر سکتے ہیں ۔
آپ سب کا شکریہ

کمنٹس
Trackbacks/Pingbacks
Leave a Reply