السلام علیکم
کل پندرہ اگست ہے اور کل سے “ہفتہ بلاگستان” کا آغاز ہونا ہے ۔ یہ پوسٹ یاد دہانی کے طور پر ہے۔ آپ تمام بلاگرز جنہوں ہفتہ بلاگستان کے انعقاد کے سلسلے میں اپنی مفید آراء کا اظہار کیا اور رہنمائی کی آپ سب کا بہت شکریہ ۔ اس پوسٹ کے بعد کچھ مزید آراء سامنے آئیں جن کے مطابق یہ کہ بلاگرز کی سہولت کے پیش نظر مسلسل سات دن تک روزانہ لکھنے کی بجائے دورانیہ دو ہفتوں تک بڑھا دیا جائے لہذا اب دورانیہ پندرہ اگست 09 سے ماہ اگست کے آخر تک ہو گا ۔ جن عنوانات اور موضوعات میں آپ شریک ہوسکتے ہیں وہ فہرست یہاں اور یہاں درج ہے ۔
چونکہ اب دورانیہ بڑھ گیا ہے آپ ان موضوعات میں سے تمام میں شریک ہوسکتے ہیں یا اپنی دلچسپی کے لحاظ سے موضوعات اس فہرست سے شرکت کے لیے منتخب کر سکتے ہیں ۔
جو بلاگرزمصروف ہوں یا بلاگرز جو پاکستان میں ہیں ان کے لیے بجلی اور انٹرنیٹ کی دستیابی کے مسائل کے سبب سے مذکورہ فہرست کی ترتیب کو فالو کرنا مشکل رہے گا ایسی صورت میں کسی بھی موضوع کو اس دورانیہ میں کسی بھی دوسرے دن بلاگ کر لیں ۔
میرے پاس اس دورانیہ میں فرصت ہو گی مختلف دنوں میں سو “ہفتہ بلاگستان” کی اپڈیٹ دینا بھی کسی حد تک ممکن ہو گا میرے لیے ۔ تاہم انٹرنیٹ کی عدم دستیابی اگر درپیش رہی تو پھر یہ انجام دہی ناممکن ہو جائے گی ۔ ایسی صورت میں ہفتہ بلاگستان کے لیے کوئی ایک یا زائد بلاگرز اپڈیٹ دینا چاہیں تو بہت بہتر رہے گا ۔
راشد کامران بھائی نے “ہفتہ بلاگستان کے خصوصی زمرے” کی مفید تجویز دی ہے اس کی تفصیل یہاں موجود ہے ۔
اگر اس دورانیہ میں مکمل فہرست میں شرکت کے علاوہ بھی آپ مزید کسی موضوع کو شامل فہرست کرنا چاہیں تو اس موضوع پر اپنے بلاگ پر ایک پوسٹ کر دیں اور دیگر بلاگرز کو اس موضوع پر شرکت کی دعوت دے دیں ۔
ہفتہ بلاگستان کی فہرست میں ایک دن ٹیگ کے لیے مخصوص ہے ، یہ ٹیگ کیا ہو ؟ ماہرین و متاثرینِ ٹیگ توجہ پلیز
“ہفتہ بلاگستان” اردو بلاگ کمیونٹی کو ایک مختلف انداز میں ایک پلیٹ فارم پر مل بیٹھنے ، نئے بلاگرز کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی ، اور اردو بلاگنگ میں اہم ، منفرد اور نئے افق تلاش کرنے اور اردو بلاگنگ کو دلچسپ اور مفید بنانے کے پس منظر میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ، اس سلسلے میں آپ سب کو دعوتِ شرکت ہے ۔
آپ سب کا شکریہ

August 14th, 2009 at 11:14 am
میری تو لسٹ تیار ہے اس ہفتے کو منانے کے لئے
August 14th, 2009 at 12:54 pm
شگفتہ شروع ہو گیا ہفتہ بلاگستان۔
r اب شدت سے انتظار رہے گا مزے مزے کی پوسٹس پڑھنے کا
August 14th, 2009 at 2:07 pm
شگفتہ، پلیز اگر آپ ہفتہ بلاگستان سے متعلق تمام پوسٹس کو ایک ہی کیٹگری میں پوسٹ کر دیں۔۔ تو لنک دینے میں بہت آسانی ہو جائے گی۔ میں منظر نامہ پر پوسٹ کر رہی ہوں۔۔آپ ان تمام پوسٹس کو ایک کیٹگری میں کر دیں۔۔پھر میں منظر نامہ کی پوسٹ کو ایڈیٹ کر کے لنک دے دوں گی۔
ایک تو کیٹگری “ہفتہ بلاگستان” میں کر دیں۔۔۔اور دوسرا “بلاگ دنیا سے۔۔۔” میں بھی کر سکتی ہیں۔ یعنی دونوں میں کر دیں۔
منظر نامہ پر آپ کی دوسری پوسٹ کی لسٹ دے رہی ہوں۔۔اگر کوئی تبدیلی کرنی ہوئی تو کر دوں گی۔
August 14th, 2009 at 9:57 pm
السلام علیکم
ڈفر، شاندارکام ۔ آپ کا کلاس ورک اور ہوم ورک ہمیشہ وقت پر مکمل ہوتا ہو گا
بالکل فرحت آغاز ہو چکا ، اب آپ کی بلاگ پوسٹس کا انتظار ہے
شکریہ ماوراء ، تمام متعلقہ پوسٹس اکٹھا کر دی ہیں دونوں کٹیگریز میں ۔ اب “ہفتہ بلاگستان” اور “بلاگ دنیا سے ۔ ۔ ۔” دونوں گٹیگریز میں روابط موجود ہیں ۔
August 15th, 2009 at 1:17 pm
شگفتہ، تھینکس۔
اچھا۔۔تقریباً 15 دن بن رہے ہیں۔۔ تو ہر موضوع کے لیے دو دو دن رکھ لیتے ہیں۔ میں ایک نئی پوسٹ کرتی ہوں۔
اور ٹیگ کا دن آخر میں رکھتے ہیں۔۔تاکہ اتنے میں کوئی سوال بھی بنا دے۔۔۔ٹھیک ہے؟
August 18th, 2009 at 11:31 pm
یہ ٹھیک رہی ۔۔ جنگ سی لگا کر خود میدان میں آئے ہی نہیں ۔۔ آپ خود بھی تو کوئی تحریر لکھ دیتے
August 21st, 2009 at 4:16 am
السلام علیکم ، ٹھیک ہے ماوراء ۔
میں ٹیکسٹ میسجز کیے تھے پندرہ اگست کو ، ملے ؟
ریحان بھائی ، یہاں انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کا مسئلہ پیش آ جاتا ہے تو پھر جو سوچا ہو اس طرح نہیں ہو پاتا ۔