شگفتہ on July 31st, 2009
« بیک ٹو بلاگ
آزادی کے نام : چاند میری زمیں »

ایک دن بیٹھے بٹھائے ایک تجویز سوجھ گئی تھی “ہفتہ بلاگستان” منانے کی ، اس تجویز پر آپ تمام بلاگرز جنہوں نے بلاگ پر یا مسنجر پر رائے دی اور پسند کیا اور یاد دہانی کروائی آپ سب کا بہت شکریہ ۔ گذشتہ پوسٹ تجویز کے قابل عمل ہونے کی صورت میں ہفتہ بلاگستان منانے کے لیے آرا کے پس منظر میں تھی ۔ تاریخ یا دورانیہ کب سے کب تک ہو اس سلسلے میں ساجد اقبال بھائی نے دلچسپ لکھا یعنی بغیر جھان بین کے منظور اور بس تاریخ رکھ دی جائے باقی آراء کے مطابق کسی بھی تاریخ پر اتفاق ظاہر کیا گیا ہے تو ایسا کرتے ہیں کہ ۱۵ اگست 09 سے ۲۱ اگست 09 تک کا دورانیہ رکھ لیتے ہیں ۔ یعنی تقریبا دو ہفتے بعد ۔ یہ دورانیہ چند ایک وجہ کی بنا پر ہے جیسے

تاکہ جو بلاگرز روزانہ مسلسل لکھنے کی بجائے پہلے سے اپنے ڈرافٹ تیار کر لینا چاہیں تو اس دوران تیار کر لیں ۔

اگر کسی کا بلاگ پہلے سے موجود نہ ہو تاہم بلاگ بنانے کی خواہش ہو اور “ہفتہ بلاگستان” میں شامل ہونا چاہیں تو اس دوران اپنا بلاگ تشکیل دے لیں ۔

زیادہ سے زیادہ بلاگرز تک “ہفتہ بلاگستان” کے انعقاد کی اطلاع پہنچ سکے ۔ تمام بلاگرز تک اس اطلاع کے پہنچانے کا کیا بہتر طریقہ یا ذریعہ ہوسکتا ہے ؟؟ اس سلسلے میں فہد بھائی کی تجویز کا ذکر، ایک مفید تجویز فہد بھائی نے ہفتہ بلاگستان کے لیے منظرنامہ کے حوالے سے دی ہے منظر نامہ اس ہفتہ کے انعقاد میں کیا کردار ادا کر سکتا ہے اس کے لیے منظر نامہ کو دعوت ہے ۔

یہ تو بات ہو گئی کہ ہفتہ کب منایا جائے۔ اب ترتیب کی طرف ، مختلف دنوں کی ترتیب کے لیے کوئی دوسری تجویز نہیں سامنے آئی اس لیے اسی ترتیب کو یہاں نقل کر رہی ہوں تاہم اگر کوئی تجویز یا تجاوز سامنے آئیں تو اس ترتیب میں اسی لحاظ سے تبدیلی کر لیں گے۔ ہفتہ بلاگستان منانے کی شکل کچھ اس طرح ہوسکتی ہے

ایک ہفتہ میں :

پہلا دن : یوم بچپن ۔ ۔ ۔ (ہم سب اپنے اپنے بچپن کا کوئی یاد گار واقعہ شیئر کریں اپنے اپنے بلاگ پر)

دوسرا دن : یوم ٹیگ / فی البدیہہ ٹیگ ۔۔۔ یعنی کوئی ایک آسان سا ٹیگ سلسلہ ہوں اور تمام بلاگرز ٹیگ جواب لکھیں اپنے اپنے بلاگ پر

تیسرا دن : یوم تعلیم ۔ ۔ ۔ یعنی اسکول ، کالج ، یونیورسٹی یا اردگرد سے تعلیمی حوالے سے کوئی سی بھی عام سی بات ، خیال یا منفرد یاد اپنے بلاگ پر شیئر کر سکتے ہیں اور اگر یوم تعلیم کو مکمل سنجیدہ شکل دینا چاہیں تو تعلیم کے حوالے سے کوئی موضوع رکھا جا سکتا ہے جس پر سب لکھیں ۔

چوتھا دن : یوم آج ۔ ۔ ۔ اس دن کیا کیا جائے ؟ کیا موضوع ہو ؟ یا پھر اردو بلاگ دنیا کو آپس میں مربوط کرنے کے لیے ڈسکشن ڈے رکھنا چاہیے اردو بلاگ دنیا کے مسائل کو فوکس کیا جائے۔ ۔ ۔ تمام بلاگ دنیا کا بہتر باہمی رابطہ ۔ ۔ ۔ کیا اردو بلاگ دنیا کو کسی ضابطہ اخلاق کی ضرورت ہے ؟

پانچواں دن : یوم باورچی خانہ ۔ ۔ ۔ سب بلاگرز کو کھانے پینے سے کچھ زیادہ ہی دلچسپی ہے :smile تو سب بلاگرز کوئی سی بھی ایک ڈش خود بنائیں اور اس کی ترکیب اور تصویر شیئر کریں بلاگ پر۔ ۔ ۔ اور یہ بھی بتا سکتے ہیں کہ اس ڈش کو چکھنے اور کھانے والوں پر کیا کچھ بیت گئی :p

چھٹا دن : یوم مزاح ۔ ۔ ۔ بلاگرز کوئی مزاحیہ تحریر لکھیں بلاگ پر

ساتواں دن : یوم فوٹو گرافی

اختتام

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہفتہ بلاگستان کے آغاز سے پہلے ایک یاد دہانی کی پوسٹ کرنا بھی بہتر رہے گا ۔ ہفتہ بلاگستان بنیادی طور پر نئے بلاگرز کی حوصلہ افزائی اور تمام اردو بلاگرز کا ایک وقت میں مل بیٹھنے اور اپنے خیالات شیئر کرنے کے لیے ۔

وہ بلاگرز جن کا بلاگ “بلاگسپاٹ” پر ہے توجہ پلیز :

اکثر بلاگسپاٹ پر موجود بلاگز پر تبصرہ کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہوتا ہے کئی بلاگز ایسے ہیں جن پر تبصرہ کرنے جائیں تو پیچیدہ طریقہ کار کی وجہ سے بغیر تبصرہ واپس آنا پڑتا ہے ۔ اگر آپ بلاگسپاٹ پر بنے ہوئے بلاگز پر تبصرہ شامل کرنے کا کچھ آسان طریقہ ہو تو اسے اپنے اپنے بلاگز پر فراہم کر دیں ۔

شکریہ

کمنٹس

  1. تجویز مفید ہے مگر یاد رکھیں‌ہفتے کے ساتوں دن لکھنا سب کیلیے انتہائی ناممکن ہو گا۔ ہمارے خیال میں تو ہفتے میں ایک تحریر ہی کافی ہو گی۔

  2. آپ لگتا ہے اتنی لمبی چھٹی میں سب کام نپٹا آئی ہیں۔۔۔
    اس لئے اب سب کو کام پر لگانا چاہتی ہیں۔۔۔
    :smile
    افضل صاحب کی تجویز قابل غور ہے، ہفتے میں ایک تحریر ۔۔۔
    روز ایک تحریر تو مشکل ہے!

  3. عمدہ تجویز ہے شگفتہ

    میرا خیال ہے کہ ہفتہ بلاگستان کا دورانیہ ایک ہفتہ سے بڑھا کر دو کر دیا جائے اور تحاریر کی تعداد سات ہی رکھی جائے ۔

    اب یہ ہر رکن پر منحصر ہو گا کہ وہ سات تحاریر کتنی دیر میں لکھتا ہے۔ :smile

  4. بڑی ہی مناسب تجویز ہے اور ہفتہ منانے کا مقصد ہی یہی ہے کہ عام روٹین سے ہٹ کر زیادہ لکھا جائے۔ میں محب علوی کی تجویز سے بھی اتفاق کرتا ہوں کہ دورانیہ دو ہفتے رکھا جائے اور ہر بلاگر اپنی تحریر کو ہفتہ بلاگستان کے خصوصی زمرے میں ٹیگ بھی کرے تاکہ ان تمام کو منظرنامہ پر یا ویسے بھی یکجا کیا جاسکے۔

  5. واہ جی واہ عملدرآمد بلکہ اعلان ہو گیا۔ چلیں جی ہم بھی تیاری پکڑیں کچھ معمول سے ہٹ کر لکھنے کی۔

  6. میں تو پوری طرح اس پر رضامند ہوں
    اور ریمائنڈر لگا لیا ہے
    ایک ہفتے میں سات بللیاں تو میں پروڈیوس کر ہی لوں گا :sd:
    اب بس ڈونی مونی کریں سارے تو میں ڈرافٹ کرنا شروع کروں

  7. السلام علیکم

    آپ سب کی رہنمائی اور آراء کے لیے بہت شکریہ اور معذرت کہ انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کے سبب پہلے یہاں رپلائی کرنا ممکن نہیں ہو سکا ، آج موقع مل سکا سو ایک اپڈیٹ اور دعوت شرکت کے ذیل میں یہاں نئی بلاگ پوسٹ میں لکھ دیا ہے ۔

    جعفر بھائی ، بہت سے کام نمٹ گئے اور ساتھ ہی بہت سے نئے شروع بھی ہو گئے :dsadas: ۔ آپ کا الزام سب کو کام پر لگانے کا بالکل بھی درست نہیں ہے اور رد کیا جاتا ہے :smile دراصل میرے پاس کم وقت ہے انٹرنیٹ کی دنیا میں رہنے کے لیے تو جو کچھ یہاں کرنے کو دل ہے یا کوئی تجویز آتی ہے ذہن میں تو دل ہے کہ بس اپنے خیالات اور کچھ اپنا حصہ عملی طور پر اس دھارے میں شامل کر لوں اس دوران جب تک کہ یہاں ہوں ۔

Trackbacks/Pingbacks

  1. ہفتہ بلاگستان : دعوتِ شرکت
  2. اردو ایوارڈ : یومِ اردو بلاگنگ کے موقع پر ایک تجویز

Leave a Reply

You will be able to edit your comment after submitting.



CommentLuv Enabled