اچھا جناب ایک تجویز۔ ۔ ۔ اس سے پہلے کہ کچھ ہو جائے تو میرا دل ہے کہ ہم سب بلاگرز مل کےایک ہفتہ منائیں یعنی کہ ایک ہفتہ منایا جائے بنام ۔ ۔ ۔ ہفتہ بلاگستان ۔ ۔ ۔ ہلکے پھلکے انداز میں اور کچھ سنجیدہ موضوعات پر بھی بات ہوسکے اس تجویز سے پہلے ایک خیال یہاں پیش کیا تھا۔ ۔ ۔ حالیہ تجویز گذشتہ سے پیوستہ ۔ دراصل کچھ اس طرح سوچا کہ یعنی ایسا سلسلہ ہو کہ تمام اردو بلاگرز دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی ہوں سب کی ایک ساتھ شرکت ممکن ہو سکے اور اس طرح سب کی ذاتی مصروفیات بھی متاثر نہیں ہوں گی ۔ ۔ ۔ اگر ہم ہفتہ بلاگستان منائیں تو اس کی شکل کچھ اس طرح ہوسکتی ہے
ایک ہفتہ میں :
پہلا دن : یوم بچپن ۔ ۔ ۔ (ہم سب اپنے اپنے بچپن کا کوئی یاد گار واقعہ شیئر کریں اپنے اپنے بلاگ پر)
دوسرا دن : یوم ٹیگ / فی البدیہہ ٹیگ ۔۔۔ یعنی کوئی ایک آسان سا ٹیگ سلسلہ ہوں اور تمام بلاگرز ٹیگ جواب لکھیں اپنے اپنے بلاگ پر
تیسرا دن : یوم تعلیم ۔ ۔ ۔ یعنی اسکول ، کالج ، یونیورسٹی یا اردگرد سے تعلیمی حوالے سے کوئی سی بھی عام سی بات ، خیال یا منفرد یاد اپنے بلاگ پر شیئر کر سکتے ہیں اور اگر یوم تعلیم کو مکمل سنجیدہ شکل دینا چاہیں تو تعلیم کے حوالے سے کوئی موضوع رکھا جا سکتا ہے جس پر سب لکھیں ۔
چوتھا دن : یوم آج ۔ ۔ ۔ اس دن کیا کیا جائے ؟ کیا موضوع ہو ؟ یا پھر اردو بلاگ دنیا کو آپس میں مربوط کرنے کے لیے ڈسکشن ڈے رکھنا چاہیے اردو بلاگ دنیا کے مسائل کو فوکس کیا جائے۔ ۔ ۔ تمام بلاگ دنیا کا بہتر باہمی رابطہ ۔ ۔ ۔ کیا اردو بلاگ دنیا کو کسی ضابطہ اخلاق کی ضرورت ہے ؟
پانچواں دن : یوم باورچی خانہ ۔ ۔ ۔ سب بلاگرز کو کھانے پینے سے کچھ زیادہ ہی دلچسپی ہے
تو سب بلاگرز کوئی سی بھی ایک ڈش خود بنائیں اور اس کی ترکیب اور تصویر شیئر کریں بلاگ پر۔ ۔ ۔ اور یہ بھی بتا سکتے ہیں کہ اس ڈش کو چکھنے اور کھانے والوں پر کیا کچھ بیت گئی
چھٹا دن : یوم مزاح ۔ ۔ ۔ بلاگرز کوئی مزاحیہ تحریر لکھیں بلاگ پر
ساتواں دن : یوم فوٹو گرافی
اختتام
اب اگر یہ تجویز قابل عمل معلوم ہو تو :
یہ ہفتہ کب منایا جائے ؟
ہفتہ کے دنوں میں تمام ترتیب کیا بہتر ہو سکتی ہے اوپر دی گئی ترتیب کے مقابلے میں؟
درج بالا ترتیب میں جو آپشنز ہیں ان میں سے کون کون سے آپشنزقابل عمل ہیں یا منتخب کیے جائیں؟
(دیے گئے آپشنز سے ہٹ کر کوئی نیا خیال بھی پیش کیا جاسکتا ہے)
ہفتہ بلاگستان کا آغاز اور اختتام کس طرح کیا جائے ؟ آپ سب اگر چاہیں تو تجاویز و آراء پیش کیجیے۔
شکریہ
June 22nd, 2009 at 3:18 am
ورلڈ کپ پاکستانی عوام کو مبارک ہو……..
طارق راحیل’s last blog post..حساب،الجبرا،جیومیٹری
June 22nd, 2009 at 3:22 am
بہت اچھی تجویز ہے ۔۔
ریحان’s last blog post..Victory
June 22nd, 2009 at 3:52 pm
طارق صاحب کوئی تجویز دیں آپ مبارکباد دے رہے ہیں
مسٹر کنفیوز’s last blog post..مجھے ہے حکم اذاں لاالہ الا اللہ
June 22nd, 2009 at 3:53 pm
میرے خیال میں پرانے بلاگرز نئے بلاگرز کی رہنمائی کرنے میں کنجوسی سے کام نہ لیں ۔
مسٹر کنفیوز’s last blog post..مجھے ہے حکم اذاں لاالہ الا اللہ
June 22nd, 2009 at 9:01 pm
اچھی تجویز ہے، دیکھیئے باقی احباب کیا کہتے ہیں۔
محمد وارث’s last blog post..علامہ اقبال کی ایک خواہش – ایک خوبصورت فارسی نظم
June 22nd, 2009 at 9:08 pm
رشتہ قبول ہے بمع شرائط۔ بس آپ تاریخ رکھیے۔
ساجداقبال’s last blog post..5 beauftiful iPhone iconsets
June 23rd, 2009 at 2:03 pm
mera to koi blog hi nahi main kia karoon gi shagufta jiiiiiiiiiiiiiiiiiiiiiiiiiiii
June 23rd, 2009 at 8:53 pm
یہاں ہفتے میں ایک تحریر نہیں نکل پاتی ۔۔۔ یہاں ہفتے میں 7 تحاریر کی فرمائش ہے۔
چلیے ۔۔ راضی با لرضا ہیں۔ سلسلے کا آغاز کیجیے ضرور ساتھ دیں گے۔
ابوشامل’s last blog post..لکھو اور لکھتے رہو
June 26th, 2009 at 7:36 am
السلام علیکم
آپ سب کی پسندیدگی اور حوصلہ افزائی کے لیے بہت شکریہ ، میں ایک پوسٹ اور لکھتی ہوں اس سلسلہ کو آگے بڑھانے کے لیے ۔
طارق راحیل بھائی ، آپ کو بھی پاکستان کی جیت کی خوشی بہت مبارک باد !
اصغر کامی بھائی ، ریحان بھائی ، وارث بھائی شکریہ
ساجد بھائی ، دلچسپ جملہ لکھا
فہد بھائی ، اس بارے میں ایک تجویز یہ ہوسکتی ہے کہ اس ہفتہ کا آغاز فوراً نہ کریں اور کچھ وقت بعد کیا جائے تاکہ اگر کوئی بلاگر پہلے سے ڈرافٹ تیار کرنا چاہیں تو پہلے سے کر لیں ۔
سمیرا ، بلاگ تو آسانی سے بن جائے گا آپ لکھنے کی نیت کرلیں اور لکھنا آپ کے لیے مشکل نہیں یہ مجھے معلوم ہے
June 26th, 2009 at 9:45 pm
اچھی تجویز ہے
June 26th, 2009 at 9:45 pm
اچھی تجویز ہے
July 7th, 2009 at 3:47 am
شگفتہ صاحبہ! ایسا کریں کہ اس تجویز کو منظرنامہ کے ذریعے عملی صورت دیں۔ پھر شاید اس تجویز پر کوئی عملی صورت دکھائی دے فی الوقت تو مجھے معاملہ کھٹائی میں پڑتا دکھائی دے رہا ہے۔
ابوشامل’s last blog post..کیا اخبارات میں اغلاط کی دوڑ شروع ہو چکی ہے؟
July 7th, 2009 at 8:48 pm
July 9th, 2009 at 2:06 am
تو کب سے شروع ہو را یہ ہفتہ؟
DuFFeR – ڈفر’s last blog post..فوج کرے موج
July 13th, 2009 at 9:15 pm
کاکا بلی’s last blog post..winner cotch of 1992 and 2009 world champion
July 13th, 2009 at 9:19 pm
July 15th, 2009 at 9:11 pm
بہت اچھی تجویز ہے
کرکٹر’s last blog post..Fawad Alam start the test carier with 168 runs:
July 27th, 2009 at 1:54 pm
please mujhay msn par msg karan
August 7th, 2009 at 9:09 am
آپکی تجویز بہت اچھی ہے، بس اس کو عملی جامہ پہنائیں، بندہ دامے، درمے، سخنے، لفظے ہر قسم کی مدد کو حاضر ہے بس قدمے نہ کہئیے گا کہ عدیم الفرصتی کا بہانہ ہے۔
August 8th, 2009 at 2:25 pm
آمد و آورد کا مسئلہ ہے یا پھر طرحی مشاعرہ کہا جائے ؟
بچارے بلاگرز پہلے ہی اپنے حساب اور اپنی فرصت سے لکھ لیتے ہیں ، اب ان پر اس قدر پابندیاں تو نہ ڈالا کریں
ہفتہ بھر میں زیادہ سے زیادہ 2 مراسلات کھینچ تان کر نکالے جا سکتے ہیں بس
August 14th, 2009 at 11:17 am
السلام علیکم
ہفتہ بلاگستان کے انعقاد میں دلچسپی لینے پر آپ سب کا بہت شکریہ ! اور آپ سب کو بلاگ پر خوش آمدید !
افتخار بھائی ، دلچسپ لکھا
حیدر آبادی بھائی ، آپ سب نے اس جانب نشاندہی کی درست کہا شکریہ ۔ اس بارے میں یہی تجویز ہے کہ سہولت اور دلچسپی کے لحاظ سے جس حد تک شرکت ممکن ہو تو اسی طرح سے ٹھیک رہے گا ، تمام موضوعات یا چند جس حد تک آسان محسوس ہو شریک ہو سکتے ہیں ۔
August 15th, 2009 at 10:44 am
اردو بلاگروں کو بھی آپ نے اہلِ محفل (اردو لائبریری) کی طرح لائن پر لگا ہی دیا
ہمیں بھی شاملِ سفر سمجھیں۔
August 15th, 2009 at 3:23 pm
اس طرح کی اکٹیویٹیز کا اجراء اردو بلاگنگ کے لئے نہایت مفید رہے گا۔ ایک گروپ قائم کرلیا جائے اور دوست احباب ان میںشرکت کریں اور ایمیل کےذریعہ انفورم کیا جائے تو میرا خیال ہےیہ طریقہ کار بھی درست رہے گا۔ گوگل گروپس اچھی سروس ہے۔راسخ کشمیری
مدینہ شریف
August 21st, 2009 at 3:58 am
السلام علیکم
شکریہ رضوان بھائی ، آپ کو بھی اس سفر میں شامل دیکھ کر بہت خوشی ہوئی آپ کی تحریروں کا انتظار رہتا ہے ۔
راسخ بھائی ، بلاگ پر خوش آمدید اور حوصلہ افزائی کے لیے بہت شکریہ ۔ آپ کا بلاگ دیکھا بہت اچھا لگ رہا ہے ۔