شگفتہ on February 25th, 2009
« Give thanks to Allah
زاویۂ نظر »

عمار کا ٹیگ بھی باقی ہے ابھی ۔ ہوا یہ کہ عمار نے مجھے ٹیگ کیا اب عمار کو کس نے ٹیگ کیا اور کس کو کس نے اور اس کس کو اس سے بھی پہلے کس نے کب کہاں ٹیگ کیا یہ سلسلہ وار کہانی عمار نے یہاں پہلے ہی لکھ دی ہے :smile

جگہیں جہاں میں بار بار جاتی ہوں

ورک پلیس
یونیورسٹی
گھر

چار لوگ جن سے باقاعدہ ملتی ہوں، گھر والوں کے علاوہ

میری گھر والوں سے ہی ملاقات ہو جائے بڑی بات ہے ۔ گھرمیں بھیا سے میری آخری ملاقات ابھی پرسوں سے دو دن پہلے ہوئی ہوگی ۔ ۔ ۔ میری اور بھیا کی ٹائمنگز (اس کا ترجمہ اوقات پڑھیں یعنی صرف لفظی ترجمہ پڑھیں ۔ ۔ ۔ ورنہ اوقات کا استعمال اب اردو میں بامحاورہ زیادہ ہوتا ہے بنسبت لفظی ترجمہ کے۔ ۔ ۔ جیسے کسی کو اس کی اوقات یاد دلانا ہو ) میں اتنا زمین آسمان کا فرق ہے کہ بھیا سے میری ملاقات پہلے بھی کم کم ہی ہو پاتی تھی اور اب تو خیر بھیا ویسے بھی بھابھی کو پیارے ہوگئے ہیں کچھ ہفتوں پہلے :smile

چار لوگوں کے نام بھی بتانا تھے تو یہ رہے

صفا
سمرا
شفیقہ
عمرانہ

کھانے کی پسندیدہ جگہیں

باورچی خانے میں سامنے والا سلیب
باورچی خانے اور لونگ روم کے درمیان والا سلیب
ڈائننگ ٹیبل
(فرشی) دستر خوان
کیبورڈ کے برابر والی جگہ :smile

چار پسندیدہ ٹی وی پروگرام

پسندیدہ ۔ ۔ ۔ دراصل ٹی وی تو بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے اب پر جب بھی دیکھنے کو موقع ملے تو بھتیجگان کے ساتھ دیکھنا پڑتا ہے اورجو چار پروگرام دیکھنے کو ملتے ہیں وہ یہ ہیں

کارٹون
کارٹون
کارٹون
کارٹون :dsadas:

چار فلمیں جو بار بار دیکھنا چاہوں

دیکھ ہی نہ لوں فلم ۔ ۔ ۔ اچھا ٹھیک ہے دیکھ لوں گی لیکن اب مجھے اچھی سی فلموں کے نام بھی بتائیں جائیں پہلے تاکہ میں دیکھ سکوں اور پھر معلوم ہو کہ کون سی چار فلمیں بار بار دیکھنا ہیں۔ فلم کے روابط بھی پلیز !

چار جگہیں جہاں میں ہونا چاہوں

نانا جان کے روضہ پر۔
ایدھی سینٹر:
میرا بچپن سے بہت دل تھا کہ کسی بھی ایدھی سینٹر میں جا کر کام کروں وہاں کے لوگوں کے لیے۔ وہاں کے لوگوں کے ساتھ رہ کر دیکھوں کہ زندگی کیسے لگتی ہے وہاں ۔

قبر کے لیے بھی دل ہوتا تھا میرا پتہ نہیں خود کشی کو منع کیوں کیا گیا ہے میں اس پر تحقیق کرنا چاہتی ہوں کہ خود کشی کیا واقعی حرام ہے !

یہ تین جگہ ہوئیں ۔ ۔ ۔ ایک جگہ اور بھی ہے اس کا ذکر پھر کبھی سہی :smile

اب باری ہے مزید چار لوگوں کو ٹیگ کرنے کی :smile

رضوان بھائی

شاہدہ آپی

فرحت

شاکر

کمنٹس

  1. سلام و علیکم
    کھانے کی چار جگہوں کے بارے میں میرا اندازہ کافی درست ثابت ہوا :smile
    اور یہ آپ نے کن چار لوگوں کے نام دئے ہیں
    ۔
    ۔
    ۔
    ۔
    راگ بھیروی شروع ہو گیا ہے اس لئے اجازت :smile

  2. فمزا ، کتنی عجیب بات ہے اب ہم ایک دوسرے سے پوچھتے ہیں کہ فلاں بات کیا ہے اور کون کون بندہ کون ہے ۔ وقت کے ساتھ کتنی تبدیلیاں آ جاتی ہیں ۔ عمرانہ کا تو اس پوسٹ میں ذکر ہے

    http://shagufta.urdutech.com/blog/?p=160

    اور باقی تین کے بارے میں فون پر بتاؤں گی ۔ اب تم تو مشغول راگ ہو گی یقیناً :owa :owa کچھ دن پہلے میں اور بھابھی تمہاری برائیاں کرتے رہے :p

  3. salam aap ki yeh post bhi bohat achi hy ab to main achi achi post keh keh k thak gai hoon issi advance main aap ki sab hi upcoming posts ko achi keh deti hoon :by
    or mujhay bhi apnay ghar main sab se achi jaga kitchen hi lagta hy jab bhi saaf karloon tab.
    or shagufta agar aap please mind na karain to main aap se 1 thought share karna chahti hoon or woh jo aap khudkushi k baray main likha hy, yeh wakai haraam hy iss ka falsafa yeh hhy k ALLAH hi nay rooh hamaray jism main daali hy or siraf woh hi kadir hy issay wapas lenay main insaan usi ki marzi se duniya main aaya hy imtihan denay or uss ko koi haq nahi hy k woh imtihan khatam honay se pehlay hi parcha chore k chala jaye. ALLLAH hi kaadir hy zindagi denay or lenay k liye aap nay QURAN main to parha hi hoga. issi liye ahadees or sab se barh k quran batata hy k allah ka insaan ko duniya main bhejnay ka maksad hy or hamain usi k hukam k tabay rehna chahiye. mayusi kufar hy jab insaan ALLAH se mayoos hojata hy to yeh kufar hy yeh aisa hi hy jaisay ham us k wajood se munkar hojayen tab hi khudkushi kartay hyn. or aap nay suna hoga mayusi kufar hy.
    pata nahi main sahi se bayan kar saki k nahi.
    post bohat lambi ho gai hy. agar aap ko koi baat buri lagi to main bohat maazrat chahti hoon.

  4. سلام کیسی ہیں آپ جنابہ :hug کہاں ہوتیں ہیں ، ہم تو اب آپکے دیدار کو ہی ترس گئے ۔ نا محفل پے نظر آتی ہیں ، نا م س ن پے ، :hb

    یہ لیں پھول میری طرف سے :rose :rose :prty
    اے پھول یہ پھول میرے پھول کو دینا کہنا یہ پھول تیرے پھول نے بھیجا ہے :dsadsad: :dsadsad: :dsadsad: اب آدھا کرکے فرحت کو بھی دے دیجئے گا ،
    :chicken :hug :sharmeli

  5. شگفتہ۔ جن دنوں عمار نے آپ کو ٹیگ کیا تھا تب تو آپ مجھ سے بھی باقاعدگی سے ملتی تھیں :dsadas:
    آپ کے نانا جان کا روضہ کہاں ہے؟
    ویسے فمزا نے کیا زبردست نام دیا ہے۔ راگ بھیرویں :nwh ۔ یہ اصطلاح تو میں اپنے بھتیجے فصیح کے لئے استعمال کرتی ہوں۔ وہ بھی ایسا سُر نکالتے ہیں کہ پورا محلہ سنتا ہے :smile

    اچھا مجھے اب معلوم ہوا کہ عمار نے بھی مجھے ٹیگ کیا تھا اور اب آپ نے بھی کیا۔ چلیں میں بھی لکھتی ہوں جلد ہی :smile
    فرحت کیانی’s last blog post..ضعیف الاعتقادی

  6. السلام علیکم

    کیسی ہیں بوچھی آپ ؟ گم ۔ ۔ ۔ :smile نہیں گم تو نہیں ہوئی ، یہیں ہوں ۔ محفل پر تو ایرر پانچ سو نہیں پہنچنے دیتا ، بہت مشکل سے بار بار کوشش کر کے پہنچ بھی جاؤں تو بھی ایک آدھ صفحہ ، یا تھریڈ دیکھنے یا کوئی ایک آدھ پوسٹ کرنے کے بعد پھر سے وہی ایرر پانچ سو دوبارہ آ جاتا ہے ۔ محفل کی رفتار کا مسئلہ حل ہو جائے تو کچھ بہتر نظر آسکوں گی ۔ م س ن پر بھی جھانک تو لیتی ہوں لیکن آپ آنلائن نہیں ہوتیں ۔ آج تو میں بہت سا وقت م س ن پر تھی لیکن دن میں اور اس وقت آپ آنلائن نہیں تھیں شاید سو رہی ہوں گی ۔ کچھ وقت اپنے آپ کے ساتھ بھی گزارنے کو دل ہے ۔ بوچھی یہ پھول کہاں سے مل گئے آپ کو :smile یہ شعر میں پھول پھول پڑھتے پڑھتے سانس بھی پھول جائے بندے کی :smile اور لللہ پھول کو آدھا تو نہیں ناں کروائیں شکر ہے آپ نے دو پھول بھیجے ہیں تو ان میں سے ایک پھول فرحت کا ہوا :rose ۔ ۔ ۔ فرحت کہاں ہیں یہ لیں پھول وصول کر لیں :smile

    سمیرا ، تھینکس ، آپ کی اتنی محبت اور خلوص کے لیے بہت شکریہ اور معذرت تو نہیں ناں لکھیں پلیز ، آپ نے درست لکھا ہے ۔ میرے ذہن میں بہت سے سوالات ہیں دراصل ، اگر م س ن پر بات ہوئی تو شاید شیئر کروں ۔ لوگ مختلف وجوہات کی بناء پر خود کشی کرتے ہیں اسی طرح جو خود کش حملہ آور حملے کرتے ہیں اس بارے میں بھی سوال ہے ذہن میں ۔

    معذرت فرحت ، آپ کا نام بھی شامل ہے پھر ۔ میں سمجھی شاید انٹرنیٹ کے علاوہ نام لکھنا ہیں ۔
    نانا جان کا روضہ مدینہ میں۔ دراصل میں نانا جان بھی کہ دیتی ہوں ناں :str اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی کہتی ہوں لیکن جب فرمائشی پروگرام جاری کرنا ہو تو صرف نانا جان ہی کہتی ہوں :str
    آپ اور فمزا راگ کے معاملے میں مالا مال ہیں یعنی :smile جی بالکل ٹیگ بلکہ ڈبل ٹیگ ہیں آپ بلاگ ریویو بھی لکھنا ہے اور دیر ہرگز نہیں کرنا ہے :ww

  7. salam
    shkriya shagufta asal main mera msn bohat prob kar raha hy issi liye main uss peh online nahi ho pati hoon, magar umeed hy k jab bhi bhai yahan aaye ga woh theek karday ga. waisay meray zahan main bhi bohat se sawal aatay hyn main ammi se poochti hoon pehlay woh dantti hyn k meri soch kaisi hy phir jawab deti hyn aisay mera zahan halka ho jata hy, aap agar apnay sawal mujhay mail kardain to main ammi see pooch sakti hoon :smile waisay to aap khud hi itni samajhdar hyn aap ko kiamashwara dena

  8. السلامُ علیکُم
    سب سے پہلے تو میں یہ کہنا چاہتی ہُوں
    aap ki yeh post bhi bohat achi hy ab to main achi achi post keh keh k thak gai hoon issi advance main aap ki sab hi upcoming posts ko achi keh deti hoon
    کہ یہ سمیرا بچی تو اِتنی معصُومیت سے میرے بھی دِل کی بات کر جاتی ہے کہ بس سو ایسا ہے کہ شگُفتہ جی کون کون سی بات کی تعریف ہو ماشاءاللہ فِمزا کی راگ بھیرویں کی کہ وُہ بھی توآپ کا ہی ایک رُوپ ہے نااور ہاں خوفناک اور خطرناک باتیں کرنے کو ایک ہی بچہ کافی تھا کہ اب ایک اور شامِل ہو رہا ہے میرا مطلب خُودکشی والی بات سے ہے کہ آپ کے ساتھ سمیرا بھی بُری بات ہاں کہو تو کُچھ لِکُھوں اِس موضُوع پر سمیرا کی باتیں ویسے کِتنی پیاری ہوتی ہیں نا مُجھے پتہ نہیں کیُوں ایسا لگتا ہے آب دونوں ایک سی ہو گی
    بُوچھی کیسی ہیں آپ اور بیٹیاں کیسی ہیں پھر میرے گھر آئیں ہی نہیں پھرآپ اور ہاں ایک دو پُھول اگر اِدھر بھی عنایت ہو جاتے تو
    شگُفتہ ٹیگ کے جواب اِتنے مزے کے اور کوئ دے ہی نہیں سکتا پتہ ہے نا آپ کو تو اب مُجھے ٹیگا ہے تو ذرا اچھی طرح ٹیگو نا میں اِنتِظار کر رہی ہُوں
    دُعاگوں

    شاہدہ اکرم’s last blog post..فرد

  9. شگفتہ یہ ایک عدد اُوپر والا تبصرہ ڈیلیٹ کردو شُکریہ

    شاہدہ اکرم’s last blog post..فرد

  10. جی شاہدہ آپی ، اضافی تبصرہ ہٹا دیا تھا ۔ ٹیگ جوابات کے لیے شکریہ آپ نے دلچسپ لکھا ہے ۔ میں پڑھ لیے سب جوابات ۔

    آپ کے خیالات کے لیے بہت شکریہ آپی مجھے بھی سمیرا کی باتیں بہت اچھی لگتی ہیں ۔ سمیرا پتہ ہے فمزا نے بھی مجھے فون پر ایک دلچسپ بات کہی تھی :smile جیسے شاہدہ آپی نے ہم دونوں کے بارے میں کہا ۔

    البتہ آپی ہم دونوں فمزا اور میں ہم دونوں بہت مختلف ہیں ایک دوسرے سے ۔ آپ کا جیسے دل چاہے ضرور لکھیں ویسے میں خطرناک باتیں تو نہیں کرتی :str ۔ بوچھی کچھ مصروف ہیں ابھی بوچھی کی جانب سے پھول میں پیش کر دیتی ہوں یہ لیجیے :rose
    :smile
    سمیرا ، آپ کو بھی بھائی کا انتظار کرنا پڑتا ہے پھر تو میرے اور آپ کے مسائل کچھ ملتے جلتے ہیں بھائیوں کے معاملے میں۔ اچھا آپ کو بھائی کی منت تو نہیں کرنا پڑتی کہیں ؟ مجھے تو بھیا لوگ کی منت بھی کرنا پڑتی ہے :dsadas:
    اور آپ سوالات کے جواب امی سے پوچھیں گی ، مجھے بھی ڈانٹ پڑوانا ہے کیا امی سے :nonono اچھا اگر ہمت ہوئی تو لکھوں گی

  11. salam
    shahida aapi bohat bohat shukriya aap ki tareef ka, mujhay khushi hui k aap ko meray tabsaray pasan aaye hyn :smile
    or shagufta ji duniya main saaray bhai aik jaisay hi hotay hyn mujhay bhi bohat minnatain karni parti hyn, aik dafa nahi hazaar dafa. waisay mera chota bhai acha hy woh jaldi hi maan jata hy :victory or aap ko daant nahi paray gi, i guarantee you :smile

  12. سلام و علیکم
    شاہدہ جی کی ایک بات سمجھ نہیں آئ وہ یہ کہ فمزا بھی آپ کا ہی ایک روپ ہے۔۔؟؟؟
    اور
    سمیرا آپ لکی ہیں کہ چھوٹا بھائ آپکی بات مانتا ہے :smile
    اور
    شگف آپ جیسی نہیں ہوں ہر انسان ہی دوسرے سے مختلف ہوتا ہے لیکن ہم سارے بہن بھائوں میں بہت سی قدریں مشترک بھی تو ہیں

  13. SALAM
    nahi fimza ji itni bhi lucky nahi jab kabhi naraz hota hy to maanta hi nahi hy kam se kam 1 hafta naraz rehta hy, magar ziada tar ghalti meri hoti hy to main hi mana laiti hoon bari mushkil se,

  14. سمیرا بھائ کم سے کم ایک ہفتے ناراض ھوتا ہے اور زیادہ سے زیادہ؟؟؟ :confused

  15. hahhahah
    uss k baad woh bhi tang aa jata hy or maan jata hy. :sho

  16. سمیرا ، کیسے مناتی ہیں بھائی کو :smile اور ہزار دفعہ منتیں کرنا پڑتی ہیں ، پس ثابت ہوا کہ بہنیں تمام دنیا میں مظلوم ہوتی ہیں :dsadas:

    فمزا ، درست کہا کہ ہم بہن بھائیوں میں بہت سی قدریں مشترک بھی ہیں ۔ ۔ ۔ تو پھر میں امید رکھوں کہ جو
    کتابیں تمہاری میرے پاس ہیں وہ تمہیں ہرگز واپس لینا یاد نہیں آئے گا اور گیتوں کی جو تمہاری سلیکشن ہے وہ سب تم مجھے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دے دو گی کبھی واپس نہ لینے کے لیے
    :p

    شاہدہ جی کی ایک بات سمجھ نہیں آئ وہ یہ کہ فمزا بھی آپ کا ہی ایک روپ ہے۔۔؟؟؟

    ——————————————————————————-

    فمزا ، میں تکا لگاؤں شاید شاہدہ آپی نے سوچا ہو گا کہ فمزا بھی اچھی بچی ہے :p

Trackbacks/Pingbacks

  1. ٹیگ دو دو چار | دریچہ

Leave a Reply

You will be able to edit your comment after submitting.



CommentLuv Enabled