شگفتہ on August 20th, 2008
« :)
جہیز »

رمضان کی آمد آمد ہے اور اس بار میں سوچا ہے کہ ابھی سے عبادت کی تیاری شروع کر دی جائے ویسے تو میں ہر سال ہی عبادت کرتی ہوں اور ڈٹ کے کرتی ہوں لیکن اس بار کچھ ٹیکس بھی ادا کرنا ہے رمضان میں ہر روز میری عبادت سحری سے شروع ہوتی ہے اور افطار تک جاری رہتی ہے وہ یوں کہ میں سحری میں اٹھتی ہوں اور سحری کے بعد سو جاتی ہوں کیونکہ رمضان میں سونا بھی عبادت ہے لہذا سو کے جب اٹھوں تو وقت افطار ہوتا ہے اور افطاری اتنی شدت سے بلا رہی ہوتی کہ کچھ اور نہیں سوجھتا اس وقت سوائے افطاری کے تو میں مکمل انصاف افطاری سے کر کے پھر سو جاتی ہوں ۔ :what

ایک تو سب اتنا ڈراتے ہیں کہتے ہیں شادی کرتے ہی لڑکیوں کی زندگی مسائل سے دو چار ہو جاتی ہے لیکن یہاں معاملہ کچھ مختلف ہے کہ شادی تو فمزا کی ہوئی ہے مسائل مجھے درپیش ہیں سو شامت میری آئی رہتی ہے کہ امی جان نے غضب کی یاد داشت پائی ہے اٹھتے بیٹھتے بیٹی کی یاد امی کو ستاتی رہتی ہے اب میں لاکھ کہوں کہ امی جان چاہیں تو مجھے بھی اپنی بیٹی سمجھ لیں پر کوئی اثر نہیں پڑتا :dsadas: اکثر تو مجھے خیال آتا ہے کہ امی کی لغت دیکھنے کو مل جائے کہیں سے ۔ ۔ ۔ میرے خیال سے اس میں بیٹی کی تعریف کچھ یوں لکھی ہوگی ” شوہر کی وہ اولاد جس کا تعلق صنفِ نازک سے ہو جب اس کی شادی ہو جائے تو اسے بیٹی کہیں گے۔” اس تعریف کے مطابق امی جان کی دو بیٹیاں ہیں۔ اگر آپ کو اس تعریف سے اختلاف ہو توزیادہ سوچوں میں نہ پڑیں بلکہ صرف یہ سوچیں کہ اس وقت آپ کا دل کیا چیز کھانے کو چاہ رہا ہے بس وہ چیز کھا لیں، مجھے اس تعریف سے اختلاف نہیں ہے لیکن میرا دل پھر بھی اس وقت کچھ کھانے کو ضرور ہے ایک تو اگر عالم ارواح سے کوئی نیک روح م س ن پر ہو تو میں اس کا سر کھاؤں اور دوسرے میرا دل ہے پکوڑے کھانے کو۔ ۔ ۔ ساتھ مزیدار سی چائے بھی۔ ۔ ۔ لیکن مشکل یہ ہے کہ یہ دونوں چیزیں مجھے بنانا بھی خود پڑیں گی اس لیے ممکن ہے کہ میں صبر کر لوں لیکن اس رمضان میں میرا دل ہے کہ ہر روز ایک نئی ترکیب سے پکوڑے بنانے ہیں اس لحاظ سے مجھے کم از کم تیس مختلف ترکیبیں جمع کرنا ہیں پکوڑے بنانے کی تو تمام سگھڑ خواتین ، کھانے پینے کے/کی شوقین اور پکوڑے بنانے کے / کی ماہرین توجہ پلیز ۔ ۔ ۔ مجھے پکوڑے بنانے کی مختلف تراکیب جمع کرنے میں مدد فرمائیں کہ مجھے پکوڑوں سے انتہائی رغبت ہے ۔ :smile

دنیا بھر میں جتنی بھی نیک امیاں پائی جاتی ہیں انھیں یقین کامل ہوتا ہے کہ سحری میں گزشتہ رات کا سالن اور ایک روٹی کافی ہے جسے دیکھتے ہی شکل رات کے سالن جیسی ہو جاتی ہے ۔ ۔ ۔ :wrd اب اگر نیک امیوں کی اولادِ ناہنجار آگے سے میری اور آپ (جی ہاں بالکل آپ کو ہی کہا ہے ، ادھر ادھرنہیں دیکھیں کسی اور کو تھوڑا ہی کہا ہے ) کی طرح واقع ہوئی ہو تو امیوں کو مسئلہ پڑ جاتا ہے اور وہ با آوازِ بلند سوچتی ہیں یا اللہ ! یہ ایسی اولاد میرے ہی نصیبے میں لکھنی تھی ۔ ۔ ۔ نیک امیاں اللہ میاں کے آگے توصرف نصیبے کا رونا رکھتی ہیں اولاد کے سامنے سحری میں روٹی اور رات کے سالن کے ساتھ ساتھ کیریکٹر سرٹیفیکیٹ بھی رکھنا نہیں بھولتیں جس کی ہیڈ لائن یہ ہوتی ہے “پتہ نہیں میری اولاد کس پر چلی گئی ہے” تو میں نے تو یہ طے کیا ہوا ہے کہ سحری کے وقت کان بند رکھنے ہیں، نہ کان کھلے ہوں گے نہ ہی کوئی آواز سنائی دے گی ، دوسرا حل یہ نکالا ہوا ہے کہ رات کے سالن سےنجات حاصل کرنا ہو تو اگر پکوڑے چھپا کر رکھ لیے جائیں تو وہ سحر میں کسی حد تک مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں ۔ ۔ ۔ لہذا ایک بار پھر سے ۔ ۔ ۔ تمام سگھڑ خواتین ، کھانے پینے کے/کی شوقین اور پکوڑے بنانے کے / کی ماہرین توجہ پلیز ۔ ۔ ۔ مجھے پکوڑے بنانے کی مختلف تراکیب جمع کرنے میں مدد فرمائیں کہ مجھے پکوڑوں سے انتہائی رغبت ہے :ddraeamin

چاہے مجھے ایمیل کر دیں ، چاہے اپنے بلاگ پر لکھیں
اگر اپنے اپنے بلاگ پر ترکیب لکھیں تو میں پکوڑوں کی خاطر مقابلہ کروانے کو بھی تیار ہوں مقابلہ کا انعام میں منظر نامہ کی جیب سے نکلوانا ہے انشآءاللہ :p


فرحت


شاہدہ آپی


حجاب


ماوراء

سارہ

فرزانہ

بوچھی


زھراء


زینب


مردوں کی دنیا میں عورت


بیگمات ہائے اردو بلاگرز


منگیتر ہائے اردو بلاگرز

کوئی ہے۔ ۔ ۔ :smile

نوٹ:

بیگمات اپنے شوہروں کی اور منگیتران اپنے منگیتروں کی مدد فرمائیں۔ ۔ ۔ بیگم و منگیتر کی قید سے آزاد حضرات اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کریں ابھی تک اپنی آزادی پر اور امی کی مدد حاصل کر سکتے ہیں ۔ :ww :smile

کمنٹس

  1. واہ واہ
    کس کی صحبت میں ہیں آجکل :hmm
    کیا کمال لکھا ہے۔ میں‌ وقفے وقفے سے تین دفعہ پڑھ چکا ہوں۔

  2. بہت عمدہ شگفتہ، :smile :hahah
    ویسے آپ youtube میں تلاش سے اپنی پکوڑوں کی تراکیب حاصل کر سکتی ہیں۔

  3. واہ واھ واھ اب آپ کو پکوڑے یاد آ رھے ہیں تو پھر میری یاد بھی آءے گی۔کیں کہ افطاز تو میں بناتی تھی

  4. شگفتہ، مجھے تو پکوڑے اتنے اچھے نہیں بنانے آتے تھے۔ لیکن امن نے ترکیب لکھی تھی، بہت زبردست بنے تھے۔ اور اب تو میں اکثر امن کا بلاگ کھول کر بیٹھ جاتی ہوں۔

    پکوڑوں کی ترکیب یہاں ہے

  5. :sharmeli
    کیسی ہیں آپ ؟ بہت دنوں بعد آپ کی طرف آنا ہوا، مہمان ابھی یہیں ہیں ،
    مگر میں کل م س ن پر آئی تھی کچھ منٹوں کے لئے ، یہ سوچکر کہ کیا معلوم شگفتہ آن لائن ہو ،مگر شام ، رات کے وقت آپ نہیں تھیں :jayojayo
    پھر میں ماورہ سے ، اور فرزانہ سے چند منٹوں کی گپ شپ لگا کر چلی آئی ۔

  6. السلام علیکم

    تھینکس بدتمیز پسند کرنے کے لیے۔ اپنی ہی صحبت میں آج کل :smile
    اچھا کوئی ریسیپی بھی تو بتائیں پلیز ۔

    بہت شکریہ ابوکاشان بھائی ، آپ کی یوٹیوب کی تجویز تو بہت بہترین ہے وہاں سے ضرور بہت سی تراکیب مل جائیں گی۔
    آپ کے بلاگ پر پہلے دن سے کوشش کی کمنٹ کرنے کی لیکن وہاں ہو ہی نہیں رہا تھا ۔ فی الحال یہیں لکھ رہی ہوں ، بلاگ دنیا میں خوش آمدید ! کیا آپ نے اردو ٹیک پر بھی بلاگ بنایا ہے ؟

    تھینکس ماوراء ، میں اس ترکیب سے بنا کر بتاؤں گی کہ کیسے بنے :smile کوئی اور بھی ترکیب ہاتھ لگے تو ضرور بتائیں۔

    فمزا سچ بہت یاد آ رہی ہے ۔ ۔ ۔ پکوڑوں کی ۔ ۔ ۔ اچھا اچھا تمہاری بھی ، ویسے امی چوبیس میں سے پچیس گھنٹے اتنا یاد کر لیتی ہیں کہ مجھے توازن برقرار رکھنے کے لیے بھلانے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے :p اچھا سنو امی کو بتا نہ دینا کہ میں ادھر کیا پروپیگنڈہ کیا ہوا ہے :smile کہیں گی میری بیٹی میرے ہی خلاف لکھتی ہے

    اور افطاری کی بات تو سچی سے مجھے یاد نہیں آ رہی ، اچھا بناتی ہوں گی آپ :p یہاں گھر میں بھی کچھ ایسا ہی ذکر سنا ہے ویسے :smile ۔
    اور خاتون اس بار تو امی بھی یہاں نہیں ہوں گی تو سب بوجھ بھابھی پر آ جائے گا اسی لیے میں سوچ رہی ہوں کچھ میں بھی کچن کی شکل دیکھوں اس بار :hmm

  7. فمزا ، اردو تو اچھی خاصی لکھ لی یہاں :clap ، کیسے لکھی یہ جو یہاں کیبورڈ دیا ہوا ہے اسے استعمال کیا ہے یا ویسے ہی خود سے ٹائپ کر لیا تھا ؟

  8. السلام علیکم بوچھی ، خیریت سے ہیں ناں ؟ نئے بلاگ پر خوش آمدید :smile
    جی بوچھی ، اس وقت میں م س ن پر نہیں تھی :dsadas: آپ بتا دینا تھا ناں بلکہ آپ اس وقت مجھے بیل کر دیتیں تو میں فوراً آ جانا تھا ۔ آپ مہمانوں سے فرصت پا لیں اور سفر کی بھی تھکن اتار لیں اور جب بھی م س ن پر ہوں بیل کر دیں اگر میں آنلائن نہ ہوں ، میں کئی چیزیں جمع کی ہوئی ہیں آپ کو دکھانے کے لیے :smile

  9. بڑی آسان ریسیپی ہے۔ اور گارنٹی ہے کہ پکوڑے ملیں گیں۔

    کرنا صرف اتنا ہے کہ افطاری سے آدھ گھنٹہ پہلے جو بھی کچن میں‌ ہو اس کے سر پر پہنچ جانا ہے کہ پکوڑے کدھر ہیں؟ بنا رہی ہو کہ باہر سے منگوا لوں؟ امید ہے کہ اگلا افطار کروا کے ثواب کمانے کے لالچ میں آپ کو پکوڑے بنا دے گا۔ اگر نہیں بنا کر دیتا تو تو پتہ ہے نہ باہر سے منگوانے ہین :p

  10. شگُفتہ
    السلامُ عليکُم
    کيا حال ہے ؟اتنا پيارا اتنا زبردست لکھا ہے کہ بس بيان سے باہر ہے ہر ہر لفظ اور ہر بات اتنی بے ساختگی لۓ ہُوۓ لکھی ہے کہ بس مزہ آ گيا پکوڑوں کی ترکيب لکھتی ہُوں اپنے بلاگ پر صاحب اور بيٹی کو تو بہت پسند ہيں اور رمضان ميں تو ہر روز بننے لازمی ہيں ہاں مُجھے تو تبصرے پڑھ کر اور بھی مزہ آيا ہے ايک سے بڑھ کر ايک
    امّی ابُو سب کيسے ہيں ؟حمزہ جانُو کو پيار اور دينا اپنا خيال رکھنا

  11. (امّی ابُو سب کيسے ہيں ؟حمزہ جانُو کو پيار دينااور اپنا خيال رکھنا)
    شگُفتہ اس فقرے ميں جو خرابي ہو گئ ہے وہ دُور کر دينا

  12. السلام علیکم شگفتہ
    اتنا مزے کا لکھا آپ نے :rose
    پکوڑے تو مجھے بھی بہت پسند ہیں۔ اور میں تو بہانہ ڈھونڈتی رہتی ہوں پکوڑے بنانے کا :smile لیکن ایک بات ہے میں اپنے موڈ کے مطابق ترکیب میں بھی تبدیلی کرتی رہتی ہوں اس لیے ہر دفعہ پکوڑوں کی ایک نئی قسم سامنے ہوتی ہے جس کو میرے بھائی پکوڑوں کی بجائے ‘پکوڑہ نما’ کا نام دیا کرتے ہیں :str

    ابوکاشان نے یو ٹیوب والی ٹپ بہت اچھی دی ہے۔ میں نے بھی کتنی نئی چیزیں انہی ویڈیوز سے سیکھی ہیں :)

    فضہ: آپ کیسی ہیں؟
    ویسے ایک بات ہے شگفتہ! اگر فضہ ساری افطاری تیار کرتی تھیں تو اس دفعہ آپ کو چاہئیے کہ فضہ کو ایک کارڈ بھیجیں یہ لکھ کر کہ ‘قدر یاد آئی تیرے جانے کے بعد’ :smile

    شازیہ جی! آپ کہاں ہیں :(

  13. سلام سب سے پہلے فرحت آپ کا شکریہ ۔میڈم ش گ ف شکر ہے آپ نے یہ تو قپول کیا کہ آپ نے گھر والوں سے یہ ذکر سن رکھا ےورنہ تو میریراءے کے مطابق آپ کی قوت سماعت خاصی متاثرکن ہے :aha ۔اور باقی رہا کچن تو مچھے اس سے پوری ہمدردی
    ہے۔ ویسے میرا بھرپور شک یہ ہے کے کہیں آپ کی باورچی خانے سے اچانک دلچسپی فقط تزاکیب تیارگی پکوڑاجات تک تو نہیں ہے :smile

  14. بدتمیز اتنی آسان ترکیب ، یہ کیا تجربہ تو نہیں بول رہا کہیں :smile اس سے آسان ترکیب تو شاید ہی ملے ، اسی پر عمل کرنا بہتر رہے گا ، اب فمزا صاحبہ نہ آ جائیں تقریر کرنے یہاں :p

    بہت شکریہ شاہدہ آپی ، خیریت سے ہیں ؟ بس ذرا غمگین بیٹھی ہوئی تھی تو یہ پوسٹ لکھنے بیٹھ گئی :) آپ کی ترکیب پر عمل کر کے بتاؤں گی کہ کیسے بنے پکوڑے ۔ جی، امی ابو حمزہ اور ہم سب ٹھیک ہیں ، اپنی دعاؤں میں یاد رکھئے گا ۔

    تھینکس فرحت ، واہ پکوڑے پسند ہیں تو بس ٹھیک ہے پکوڑے بنانے کے بہانوں میں سے ایک بہانہ کا نام شگفتہ رکھ لیں :ddraeamin

    میں خود بھی اصل ترکیب میں کچھ نہ کچھ یا کافی کچھ تخریب کاری کر لیا کرتی ہوں اور فرحت یہ آپ کس کی سائیڈ لے رہی ہیں :cnting لللہ میری سائیڈ لینی تھی آپ کو تو :qustn ، افطاری میں میرا بھی مکمل کردار رہا ہے اور سب سے زیادہ تعریف اور انصاف تو میں ہی کرتی تھی افطاری سے :) اور بالکل بالکل کارڈ تو ضرور بھیجنا ہے ۔ ۔ ۔ بس قدر ذرا ہجویہ نہ ہو جائے کہیں :smile

    فمزا بی بی ، یہ میری نیک نیتی پر شک کس خوشی میں ہو رہا ہے :kia اور ناں میری تعریف لکھتے ہاتھ کانپتے ہیں ؟ :usee اور یہ پیارے جملے لکھ کر بہن ہونے کا ثبوت دیا جا رہا ہے ۔ ۔ ۔ ہیں جی ۔ ۔ ۔ :dsadas: ایک تو امی کو عین رمضان میں بلا لیا ہے اپنے پاس ، عید بھی امی کے بغیر ہو گی اس بار :dsadas: :dsadas: اور اوپر سے شک ۔ ۔ ۔ ذرا م س ن پر تشریف لانا :peace ، آئی ڈی نہیں کھل رہی تو نئی بنا لو

    قوتِ سماعت تو شاندار ہے بلاشبہ ۔ ہر کام کی بات سنتہ ہوں :p

  15. السلام علیکم شگفتہ!
    میرا حال بھی آپ سا ہی ہے تو آپ کی ہی سائیڈ لوں گی :smile لیکن کیونکہ کچھ عرصے سے میں بھی اماں کے لیے ‘قدر آئی یہاں آنے کے بعد’ گنگنا رہی ہوں اس لیے آپ کو بھی یہی مشورہ دے دیا :dsadsad:
    اور مزے کی بات کہ گزشتہ کل پکوڑوں کے بہانے کا نام شگفتہ سے ہی منسوب تھا :)
    http://dareecha.urdutech.com/?p=89

  16. بہت ہی خوب شگفتہ :smile اچھی مزاح سے بھرپور تحریر ہے ، اور ساتھ ہی آپ کی اور فمزہ کی باتیں ، بہنوں کا پیار شرارت بھری نوک جھونک پڑھ کے اچھا لگا ، آج دوسری بار خیال آیا کہ کاش میری بھی کوئی بہن ہوتی :dsadasccc: آپ کی فرمائش پر لکھوں گی پکوڑے کی ترکیب آپ کو اچھی لگے تو بنا کے کھا کر بتائیے گا ۔

  17. تھینکس فرحت ، ترکیب کے لیے بھی اور میری سائیڈ لینے کے لیے بھی اور فمزا کی سائیڈ لینے کے لیے بھی ۔ اور اتنا اچھا مشورہ ہے اس کے لیے تو میرا دل ہے ایک کارڈ آپ کو بھی بھیجنے کا ۔

    فرحت ، آپ کو اور بھی ترکیب پتہ چلے تو بتائیے گا مجھے پہلے سے کچھ تراکیب معلوم تھیں اب تو کافی اور بھی معلوم ہو گئی ہیں ۔

    حجاب تھینکس :smile اور ہاں حجاب ، میں ہوں ناں آپ کی بہن اور میرا نام شگفتہ ہے ۔ ۔

  18. حجاب ، اب ذرا جلدہ سے اپنا سب سے خوبصورت دوپٹہ مجھے دے دیں تاکہ بہن ہونے کی یقین دہانی ہو جائے :p اور اگر پکی پختہ یقین دہانی کروانا ہو تو اس دوپٹے کے ساتھ مکمل سوٹ بھی چلے گا :p :smile

  19. سو سوئیٹ شگفتہ :sml آپ میری بہن ضرور ہیں مگر مجھے تو لڑائی کرنی ہے ناں چھوٹی چھوٹی باتوں پر ، چیزیں چھین لینے کا مزہ ہی اور بہنوں سے ، اب یہ سب میں آپ سے کیسے کروں :p شگفتہ ، آپ کی اور سب کی یقین دہانی کے لیئے ،میرا سب سے خوبصورت ڈوپٹہ آپ کا ہوا :smile ڈوپٹے کا کلر سی گرین اور بلو مکس ہے اور اُس پر سفید کام کیا ہوا ہے ، چلے گا یہ ڈوپٹہ یا دوسرا چاہیئے ؟؟ اور سوٹ نیا لے کر دوں گی :p

  20. بلاگ کو فعال دیکھ کر اچھا لگ رہا ہے آپی۔ :smile اب خدا کرے کہ یہاں پر اسی طرح بہار رہے۔ پکوڑوں کی ترکیب۔۔۔ میں بتاؤں۔۔۔ ہمممم۔۔۔ مقدار کی قید سے آزاد ہوگی لیکن۔ :p بیسن گھولنے والا کام کم ہی کیا ہے نا۔۔۔ بس مجھے بیسن تیار ہوکر مل جاتا تھا اور ساتھ میں لوازمات۔ میرا کام ان کو بنانے کا ہوتا ہے۔ بیسن میں نمک اور تھوڑی سی پسی ہوئی لال مرچ ڈال کر گاڑھا گھول لیتے ہیں۔ پتلا ہوجائے تو بنانے میں بڑا مسئلہ ہوتا ہے۔۔۔ ہمارے ہاں جو پکوڑے رغبت سے کھائے جاتے ہیں، وہ آلو، پیاز، ہری مرچ، پالک، بینگن اور ہری پیاز کے ہیں۔ آلو یا بینگن یا پیاز کے بنانے ہوں تو باریک قتلے کاٹ لیتے ہیں اور انہیں بیسن میں ڈبوکر بناتے ہیں۔ پیاز کو باریک کتر کر بھی بیسن میں شامل کرکے بنایا جاتا ہے۔ ایک پکوڑے آلو کے بھرتے کے بھی ہوتے ہیں۔ جیسے آلو کے کباب بنتے ہیں نا، یعنی آلو ابالے چھلکوں سمیت، پھر چھلکے اتار کر ان کو کوٹ لیا۔ اس میں پیاز، مرچ، نمک ڈال کر بھرتا بنالیا۔ پھر اس بھرتے کی گول گول بال بنالیتے ہیں۔ اسے بیسن میں ڈپ کرکے کڑاہی میں ڈال لیتے ہیں۔ بہت مزیدار ہوتے ہیں وہ بھی۔ ہری مرچ کے پکوڑوں میں بڑی والی ہری مرچ استعمال ہوتی ہے۔ اس میں کچھ مصالحہ بھرتے ہیں اور پھر بیسن میں ڈپ کرکے بناتے ہیں۔ ویسے اتنی اچھی اچھی ترکیب پہلے ہی پوسٹس ہوچکی ہیں۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    انعام منظرنامہ سے۔۔۔۔ ہممم۔۔۔ آئیڈیا تو اچھا ہے۔ :smile ویسے ہم لوگ ابھی تک اپنے ایوارڈز کا سلسلہ شروع نہیں کرسکے۔ تھوڑی سی ہیلپ کروائیں گی؟

  21. اف۔۔۔لگتا ہے اس دن میں نے یہ نیند میں پڑھا تھا۔، منظر نامہ والے انعام پر تو ابھی غور کیا۔ :d
    اور نہ ہی تحریر کی تعریف کی۔ :dsadasccc:

    شگفتہ، بہت اچھا لکھا تھا، مجھے پڑھ کر بہت مزہ آیا تھا۔ امیاں لگتا ہے ، سب کی ایک ہی جیسی ہوتی ہیں۔ اور بچے بھی لگتا ہے سب ایک ہی جیسے ہوتے ہیں۔ :d

    اچھا، ایک نئی ترکیب ملی ہے۔

    سب رنگ پکوڑوں کی ترکیب
    :GRIN:

  22. پنیر کے پکوڑے

  23. چاولوں کے پکوڑے

    پکوڑے

  24. ایک تبصرہ سپیم میں چلا گیا۔ :dsadas:

  25. حجاب ، دوپٹہ تو خوبصورت لگ رہا ہے جیسے بتایا ہے بس یہی ٹھیک ہے نیا نہیں لینا، سوٹ کے لیے میں انتظار شروع کر دیا ہے :ddraeamin

    لڑائی ۔ ۔ ۔ فکر ہی نہ کریں ۔ ۔ ۔ لڑائی کرنا مجھے ٹھیک ٹھاک آتا ہے بے شک فمزا سے پوچھ لیں :smile

    عمار شکریہ تعریف کے لیے بھی اور ترکیب کے لیے بھی :smile اچھا یہ پوٹیٹو بالز بھی ہوتی ہیں ناں آلو کے ساتھ چکن شامل کر کے ، بہت مزے کی

    ایوارڈز کے لیے ۔ ۔ ۔ کیوں نہیں ، جو بھی کر سکوں ضرور کرنا چاہوں گی ۔ کیا آپ نے ذہن میں کچھ ترتیب دیا ہے ؟

    شکریہ ماوراء ، یہ امیوں اور بچوں کے حقائق کافی جگہوں پر مشترک پائے جاتے ہیں :smile غور کا پڑھ کے ہنسی آئی کبھی کبھی میرا بھی یہی حال ہوتا ہے :smile رہا تیسری ترکیب بھی مل گئی ہے ، یہ چاول والی تھی ناں ۔ میں ساری تراکیب کو تسلی سے دیکھ لوں اب۔

    اس بار تو لگتا ہے کافی عبادت کرنا پڑے گی :p

  26. شگفتہ جلدی بھیجیں ناں۔ مجھے اتنا شوق ہے کارڈز جمع کرنے کا :smile
    اور پکوڑوں کی ایک آدھ مزید ترکیب بھی مل جائے گی۔ اگلے ہفتے بھائی کے ایگزامز ختم ہوں تو بیرونی دوروں کا ارادہ ہے۔ میری کزن کے پاس سے ملیں گی زبردست تراکیب ۔
    شگفتہ! آپ نے امی سے فرمائشیں کرتے ہوئے مجھے ضرور یاد کرنا ہے :dsadas: (رونے والی سمائلی کیوں نہیں ہے یہاں؟)

  27. بس فرحت جلد ہی ، میں ڈھونڈ رہی ہوں کہ کیسا کارڈ ہو آپ کے لیے جو آپ کو ہمیشہ یاد رہے :smile

    ایک اور ترکیب ۔ ۔ ۔ جیتی رہیں ۔ ۔ ۔ میں ابھی سے خوش ہو لوں بس جلدی سے جائیں اور سب ترکیبیں جمع کر لائیں ۔

    فرمائشیں :smile امی تو بس رمضان کے شروع میں یہاں ہوں گی ، بعد میں تو چلی جائیں گی ، اس بار عید میری بھی امی کے بغیر گزرے گی :dsadas: :dsadas: :dsadas:

  28. فرحت ، یہ ہیں ناں روتی شکلیں :smile یہ دیکھیں ذرا

    :dsadas:

    :cnf

    :owa

    ویسے میری اپنی شکل بھی کچھ ایسی ہی ہے کچھ کچھ :smile

  29. شگفتہ ، آپ کی یہ پکوڑے مہم کا اثر میرے چھوٹے بھائی پر بھی ہوگیا وہ تو اور کمال کر رہا ہے ، بس میں سفر کے دوران جو ساتھ بیٹھا ہو معقول لگے اُس سے تھوڑی سی بات چیت کے بعد پہلا سوال یہی کرتا ہے کہ آپ کے گھر پکوڑے کس چیز کے بنتے ہیں ، تاکہ کوئی نئی ترکیب ملے تو مجھے بتائے آکر اور میں بناؤں :smile شکر ہے اب تک کوئی نئی ترکیب نہیں ملی :p

  30. :smile

    حجاب مجھے اتنی ہنسی آئی پڑھ کے ، اتنی بچت ہوئی آپ کی ابھی تک کوئی ترکیب ہی نہیں ملہ :smile مصّلیٰ بچھاؤں میں ادھر :p

Trackbacks/Pingbacks

  1. دریچہ » پکوڑے
  2. منظر نامہ » Blog Archive » اگست 2008 کے بلاگ: حصہ سوئم

Leave a Reply

You will be able to edit your comment after submitting.



CommentLuv Enabled